پاکستان کو آج جیت کیلئے سخت محنت درکار ہوگی:وسیم اکرم

پاکستان کو آج جیت کیلئے سخت محنت درکار ہوگی:وسیم اکرم

  

   لاہور(افضل افتخار)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز باؤلر وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کو زمبابوے سے جیت کے لئے آج سخت محنت درکار ہوگی پہلے میچ میں مشکل سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنے والی پاکستانی ٹیم آج دباؤ میں ہوگی اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ مکمل اعتماد کے ساتھ میدان میں اترا جائے اور اس کے لئے تمام کھلاڑیوں کا یک جان ہوکر کھیلنا اور اپنی ذمہ داری پوری کرنا بہت ضروری ہے وسیم اکرم نے مزید کہا کہ کپتان بابر اعظم کے لئے آج کا میچ بطو ر کپتان اور بیٹسمین بہت اہمیت کاحامل ہے شکست کی صورت میں ان کی کپتانی خطرہ میں پڑسکتی ہے زمبابو ے کی ٹیم بلاشبہ مضبوط حریف ہے ہر کھلاڑی کو آج بہت سوچ سمجھ کر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے اور بڑے مارجن سے جیتنے کی کوشش کریں 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -