ٹی20، پاکستانی ٹیم1ہزار وکٹیں لینے والی پہلی انٹرنیشنل ٹیم بن گئی

      ٹی20، پاکستانی ٹیم1ہزار وکٹیں لینے والی پہلی انٹرنیشنل ٹیم بن گئی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ایک ہزار وکٹیں لینے کا اعزاز رکھنے والی پہلی انٹرنیشنل ٹیم ہے۔پاکستان کرکٹ بورنے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی باؤلرز کو سراہتے ہوئے کچھ تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں ’کیا آپ جانتے‘ ہیں کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئیبتایا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک ہزار وکٹیں لینے کا اعزاز رکھنے والی پہلی ٹیم ہے۔ٹوئٹ میں شائقین کرکٹ سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ آج ہمارے باؤلرز اس ایک ہزار کے ہندسے میں کتنا اضافہ کریں گے؟ شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 98 میچوں میں 97 وکٹیں لے کر پاکستان کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے باؤلر ہیں۔ سابق آف سپنر سعید اجمل اور عمر گل نے 85،85 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -