ٹی 20سیریز کا فاتح کون،پاکستان یا زمبابوے،فیصلہ آج

ٹی 20سیریز کا فاتح کون،پاکستان یا زمبابوے،فیصلہ آج

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 آج کھیلے جائے گا دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز1-1 سے برابر ہے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست سے دوچار کیا جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میں زمبابوے کی ٹیم نے زبردست انداز سے کم بیک کرتے ہوئے عمدہ پرفارمنس سے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا آج کا میچ فیصلہ کرے گا کہ سیریز کس کے نام ہوتی ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ  دوسرے میچ میں شکست کا بہت دکھ ہے اور بڑے مارجن سے جیت کا عزم لیکر میدان میں اترے تھے مگر بدقسمتی سے ٹیم نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور شکست کا سامنا کرنا پڑا آج بہترین حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے اور حریف ٹیم کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کریں گے دوسری جانب زمبابوین ٹیم کے کپتان نے کہا کہ دوسرا ٹی ٹونٹی جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلہ بہت بلند ہیں اور آج بھی پوری ٹیم محنت سے کھیل پیش کرکے سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -