پی ایس ایل6،بقیہ میچز کیلئے ڈرافٹ آئندہ ہفتہ ہوگا

پی ایس ایل6،بقیہ میچز کیلئے ڈرافٹ آئندہ ہفتہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے ڈرافٹ آئندہ ہفتے کے دوران ہوگا جس کے لیے فرنچائزز کو ڈرافٹ کے لیے دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست مہیا کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے باقی میچز کے لیے صف اول کے کھلاڑی مکمل طور پر دستیاب نہیں ہیں اور جو ہیں وہ بھی کچھ حصے کے لیے دستیاب ہیں اس لیے سرکردہ انٹرنیشنل کرکٹرز کی عدم دستیابی فرنچائزز کے لیے درد سر بن گئی ہے۔پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے کرکٹرز اب دستیاب نہیں ہیں جب کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے جو کھلاڑی دستیاب ہیں اس فہرست میں صف اول کے نام شامل نہیں ہیں، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے بھی کھلاڑی دستیاب ہیں۔بنگلادیش کے شکیب الحسن اورتمیم اقبال بھی فہرست میں شامل ہیں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پی ایس ایل کیلیے دستیاب ہوں گے، آندرے رسل نے چند میچزکے لیے دستیابی ظاہرکی ہے جب کہ عثمان خواجہ، ایڈم ملنے، جیمز فولکنر، جو برنز اور مورنے مورکل بھی ڈارفٹ کا حصہ ہیں، ڈرافٹ کے لیے 130 غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیارکی گئی ہے۔پی ایس ایل کے باقی میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ کھلاڑیوں کا ایک ہفتے کا قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہو گا۔