پپلی، تشد د سے طالبعلم کی ہلاکت، مجرم کو سزائے موت کا حکم 

پپلی، تشد د سے طالبعلم کی ہلاکت، مجرم کو سزائے موت کا حکم 

  

وہاڑی، پپلی(بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی)تھانہ صدرکی حدود(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

چک نمبر214ای بی کے مدرسہ میں استادنے  تشددکرکے طالب علم کوہلاک کردیاتھاجس کافیصلہ گذشتہ روزسنادیاگیا۔ایڈیشنل سیشن جج غلام شبیرگل نے تھانہ صدرقتل کے مقدمہ نمبر5/21میں مجرم قاری محمدعمران کوسزائے موت کاحکم سنادیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدرکی حدودپپلی نواحی چک نمبر214ای بی کے کے مدرسہ میں 3جنوری2021کی رات کوملزم قاری عمران نے سبق یادنہ کرنے پر6سالہ بچے مبشرکوتشددکرکے ہلاک کردیاتھاجس پرپولیس تھانہ صدرنے ملزم کوموقع پرگرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر5/21درج کرلیاتھاملزم نے دوران تفشیش جرم کااقرارکرلیاتھاجبکہ مجرم عدالت میں بھی اپنی بیگناہی ثابت کرنے میں ناکام ہوگیاجس پرعدالت نے اس کے خلاف سزائے موت کافیصلہ سنادیا۔

عمران شبیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -