سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجا ب ثاقب علی عطیل کامیلسی کادورہ

سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجا ب ثاقب علی عطیل کامیلسی کادورہ

  

میلسی(تحصیل رپورٹر) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے میلسی میں قائم رمضان بازار کااچانک دور ہ کیا اور مختلف سٹالز کا معائنہ کر کے اشیاء ضروریہ(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

(بقیہ نمبر1صفحہ6پر) کے نرخوں اور معیار کا جائزہ لیا آٹا اور چینی کے سٹالز پر خریداری ریکارڈ کو بھی چیک کیا رجسٹروں پر ریکارڈ کے باقاعدہ اندراج اور شہریوں کے بیٹھنے کیلئے مناسب بندوبست نہ ہونے پر سیکرٹری زراعت نے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار کی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کیلئے ریونیو آفیسر کی موجودگی یقینی بنائی جائے صارفین کے ریکارڈ کی تفصیل رجسٹروں میں باقاعدگی سے درج کی جائے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے حاضر ڈیوٹی عملہ کو تھرمل سکینرز،ماسک،ہینڈ سینیٹائزرزاور ہاتھ دھونے کیلئے صاف پانی،صابن اور دیگر اشیاء بھی مہیا کی جائیں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر کرنے اور رمضان بازار میں جراثیم کش ادویات سپرے کرنے کی بھی ہدایت کی اس مو قع پر انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں محکمہ زراعت صوبہ بھر کے ماڈل بازاروں میں قائم 313 ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس سے پھلوں، سبزیوں اور دالوں کی فراہمی کو یقینی بناجا رہا ہے اور اس ضمن میں حکومت پنجاب نے ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس کے ذریعے عوام کو مجموعی طور پر80 کروڑ سے زائد روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے رمضان پیکج کے تحت ایگریکلچر فئیرپرائس شاپس سے اشیاء ضروریہ 25 فیصد رعایتی نرخوں پر عوام کو فراہم کی جا رہی ہیں اور گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس سے عوام الناس نے رمضان پیکج کے تحت7 ہزار6 سو61 ٹن سے زائد اشیا ء خرید کی ہے۔

ثاقب علی عطیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -