ٹھینگی میں آپریشن، قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار

ٹھینگی میں آپریشن، قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف انتظامیہ کی کاروائیاں جاری ہیں،اسسٹنت کمشنر محمد جعفر گجر نے اینٹی انکروچمنٹ(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 ٹیم اور محکمہ انہار عملہ کے ہمراہ ٹھینگی کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیتی 40کینال سرکاری رقبہ واگزار کروالیا اے سی جعفر چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مبین الٰہی کی سربراہی میں قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھیں گے قبضہ مافیا قومی مجرم ہیں ان کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ واگزار کروائی گئی اراضی محکمہ انہار کے سپرد کی جائے گی۔

اراضی واگزار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -