احمد پورشرقیہ کو چمکانے کیلئے انتظامیہ سرگرم، عملہ صفائی کو ٹاسک 

احمد پورشرقیہ کو چمکانے کیلئے انتظامیہ سرگرم، عملہ صفائی کو ٹاسک 

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی خان نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکے وژن کے مطابق احمد پور شرقیہ ہر شہری کو بھی اس کی دہلیز پر خدمات (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

کی فراہمی ان کی ا ولین ترجیح ہے۔ چیف منسٹر پنجاب احمد پور شرقیہ کے رہائشیوں کو صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں لہذا احمد پور شرقیہ کے ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو بہاولپور شہر کے معیار پر لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔تاکہ شہریوں کا معیار زندگی بہتربنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ با ت اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی احمد پور شرقیہ کے سالڈ ویسٹ سسٹم کو بہاولپورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سونپے جانے کے بعد اب تک کی پیش رفت کا جائز ہ لینے کیلئے کمپنی افسران کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم پی اے احمد پور شرقیہ صاحبزادہ گزین عباسی بھی اجلاس میں خصوصی طورپر شریک ہوئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سیدعثمان حسن، سی ای او کمپنی محمد نعیم اختر، چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ محمد اظہر،کمپنی سیکریٹری اعظم خان کانجو، چیف فنانشل آفیسر کمپنی محمد عمران اشرف، منیجر آپریشنز محمدامتیاز اللہ، منیجر ایم آئی ایس و دیگر افسران بھی بریفنگ میں موجود تھے۔ سی ای اوکمپنی محمد نعیم اختر نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو احمد پور شرقیہ میں صفائی کے انتظامات سنبھالنے کے بعد کمپنی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے احمد پور میں صفائی ستھرائی کی بہتری کیلئے مربوط حکمت عملی سے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ورکرز کی رجسٹرحاضری سسٹم ختم کر کے آنکھوں کی سکینگ کے جدید سسٹم IRIS پر منتقل کردی گئی ہے جس سے فیلڈ سٹاف کی حاضری میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر سے کوڑے کو بروقت اٹھانے اور ڈمپنگ سائیٹ پر منتقل کرنے کیلئے جدید مشینری کے ٹینڈر بھی جاری کیے گئے تھے جن میں سے 02 کمپیکٹرز، 50 ہینڈ کارٹس، 150 کنٹینرز،01 فرنٹ بلیڈ اور فیلڈ مانیٹٹر نگ کیلئے03 موٹر سائیکلز موصول ہوگئے ہیں جبکہ 05 منی ڈمپر زاگلے چند دنوں تک ملنے کے امکانات ہیں جس سے احمد پور شرقیہ کی صفائی میں نمایاں بہتری آئیگی۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے احمد پور اور ڈیرہ نواب میں 02 کمپلینٹ سیل قائم کیے گئے ہیں جبکہ کمپنی مرکزی آفس میں کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے۔ مزید برآں احمد پورشرقیہ میں ہیلپ لائن 1139 بھی متحرک کردی گئی ہے جس پر اب تک 507 شکایات موصول ہوئی ہیں اور ان کا 100 فیصد ازالہ کیا گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی نے احمد پور میں کوڑے سے بھرے پلاٹوں کی ون ٹائم صفائی بھی کروائی گئی ہے جس کے دوران شہرکے خالی پلاٹوں، سٹرکوں سے کوڑا مکمل ختم کیا گیا ہے۔ سی ای او نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو انتظامی امور میں در پیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی خان نے احمد پورمیں کمپنی کی اب تک کی پیش رفت کو سراہا اورہدایات دیں کہ کمپنی جلدازجلد پروکیورمنٹ مکمل کرے اورعوامی آگاہی کیلئے مہم کا بھی آغاز کرے جس کیلئے سول سوسائٹی اور ٹائیگر فورس کے نمائندگان سے ملاقات کی جائے۔ انہوں نے اے سی احمد پور اور سی او میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ کو ہدایات دیں کہ کمپنی افسران کیساتھ مشاورت کر کے انتظامی امور کی انجام دہی میں پیش مسائل کو فوری طورپر حل کریں۔ 

عملہ صفائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -