بوہڑ گیٹ میں بزرگ خاتون بیٹے کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار

بوہڑ گیٹ میں بزرگ خاتون بیٹے کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار

  

ملتان (وقائع نگار)روٹی پکا کر دینے کیلئے آنے والی 80 سالہ ماں (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

کو بیٹے نے ڈنڈا کا وار کرکے قتل کردیا ۔جبکہ پولیس نے ملزم گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے محلہ فرید آباد میں اجمل نامی شخص رہائش پذیر تھا۔جو اپنے گھر میں اکیلا رہتا تھا۔اور ذہنی مریض تھا۔اسکی ماں 80 سالہ منظور بی بی روز اپنے بیٹے اجمل کے گھر جاکر روٹی و کھانا پکا کردیتی تھی۔گزشتہ روز اجمل نے اپنی والدہ کو پیٹا۔اس سر پر ڈانڈا مارا۔جس وہ شدید زخمی ہوگئی۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار آگئے۔جنہوں نے زخمی خاتون کو فوری طور پر نسٹر ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں وہ زخموں کو تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اجمل کو گرفتار کرلیا۔جبکہ مذکورہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔اور ضروری قانونی کارروائی شروع کردی یے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -