گھر میں خوفناک آگ، لاکھوں   روپے کاسامان جل کرخاکستر

  گھر میں خوفناک آگ، لاکھوں   روپے کاسامان جل کرخاکستر

  

بہاول پور(بیورورپورٹ)بہاولپور کے نواحی علاقے بستی میاں (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

سجاد جھانگی والا روڈ پر محنت کش کے گھر میں اچانک آ گ لگنے سے گھر جل کر خاکتسر ہو گیا۔لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔اپنی مدد آ پ کے تحت آ گ پر قابو پایا۔تفصیل کے مطابق بہاولپور کی نواحی بستی میاں سجاد کے رہائشی محنت کش ظفر کے گھر میں اچانک آ گ لگ گئی جس کے نتیجے میں آ گ نے ظفر کے گھر کو مکمل لپیٹ میں لے لیا۔عینی شاہدین کے مطابق آ گ اتنی شدید تھی  کہ اس کے شعلے آ سمان سے باتیں کر رہے تھے۔آگ نے گھر میں موجود اناج اور چارپائیاں،بستر سمیت تمام گھریلو سامان کو لمحوں میں خاکتسرکر دیا۔گھر والوں نے بمشکل بھاگ کر اپنی جان بچائی۔فائر بریگیڈ کی گاڑی اطلاع کے باجود وقت پر نہ پہنچی تو اہل علاقہ نے اپنی مدد آ پ کے تحت آ گ پر قابو پایا لیکن تب تک گھریلو سامان جل کر راکھ بن چکا تھا۔متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارا گھر جل کر خاکتسر ہو چکا ہے ہم چھوٹے بچوں سمیت کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔محنت کش ظفر اور اس کے اہل خانہ نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور،چئیرمین بیت المال اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے۔

خاکستر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -