وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر منصوراکبر  کنڈی نے کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی 

وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر منصوراکبر  کنڈی نے کرونا ویکسین کی دوسری ...

  

 ملتان (سٹی رپو رٹر)وائس چانسلر بہائالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوا لی ہے، اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ایس ایم ایس کیا جس پر انہیں جوابی میسج موصول ہوا اور تصدیقی کوڈ 7306جاری ہوا کہ وہ قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ یا کسی بھی قریبی ویکسینیشن سنٹر سے ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔ اس پرانہوں نے متعلقہ سنٹر پر جاکر کووڈ 19کی دوسری ڈوز لگوا لی۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر منصوراکبر کنڈی کاکہنا تھا کہ خطرناک وبا کے پیش نظر حکومتی ہدایات اور ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا از حد ضروری ہے اور ہمیں ہرصورت احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہونا چاہیے۔

منصوراکبر کنڈی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -