خاتون قتل، لاش نہرسے برآمد مختلف حادثات میں 2افراد ہلاک
میلسی، رحیم یارخان، ہارون آباد(سپیشل رپورٹر، نمائندہ پاکستان،(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
نامہ نگار)نامعلوم شخص نے نوجوان عورت کو قتل کر کے اس کی نعش نہر میں پھینک دی۔ تفصیل کیمطابق پولیس تھانہ مترو کو اطلاع ملی کہ چک نمبر165ڈبلیو بی قطب پور نہر میں ایک نامعلوم عورت کی نعش تیر رہی ہے پولیس نے مقتولہ کی نعش نہر سے نکال کر اپنی تحویل میں لے لی جسے نامعلوم قاتل نے پستول کا فائر کر کے قتل کیا اور نعش نہر میں بہا دی مترو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 45 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔تفصیل کے مطابق صادق آباد کا رہائشی 35 سالہ شکیل اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔ہارون آباد 7سالہ بچہ کھیتوں میں چلتے روٹا ویٹر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا نواحی گاؤں 133سکس آر میں ظہیر احمد نامی شخص ٹریکٹر کے ذریعے اوگی والے کھیت میں روٹا ویٹر ہل چلا رہے تھے اور اُس کا سات سالہ اکلوتا بیٹا ٹریکٹر کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک اُس کا بیٹا نیچے گر گیا اور روٹا ویٹر ہل کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ بچے کی ناگہانی موت پر گھر میں کہرام برپا ہوگیا اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔
حادثات