اسلام امن پسند، اقلیتوں کابھی خیال رکھا جائے، جاوید ہاشمی

اسلام امن پسند، اقلیتوں کابھی خیال رکھا جائے، جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹی رپو رٹر) سنیئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ روزہ گناہوں کے آگے ڈھال ہے ہمیں اللہ کی جانب سے رمضان کی صورت میں دیئے گئے (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
نیکیوں کے موسم بہار سے ہر ممکن استفادہ حاصل کرنا چاہیے نجانے اگلے سال یہ مہینہ نصیب ہو نہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان انجمن تاجران کے نائب صدر محمد ادریس بٹ کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ افطار ڈنر تقریب میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سید تنویرالحسن گیلانی۔علی مراد۔حسنین بٹ۔ملک عمران۔خان محمود و دیگر موجود تھے جاوید ہاشمی نے کہا کہ اسلام امن پسند اور خیریت کا دین ہے جہاں اپنے پیروکاروں کا خیال رکھتا ہے وہاں اقلیتوں سے بھی حسن سلوک کا حکم دیتا ہے ادریس بٹ نے کہا کہ تاجر برادری متحد ہے اور عوام کو قیمتوں میں ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے لیکن حکومت بھی تاجروں کو ریلیف دینے کے اقدامات کرے اور انہیں کورونا لاک ڈاؤن کے تناظر میں یوٹیلیٹی بلز میں رعائیت دے۔
 جاوید ہاشمی