مشیر صحت حنیف پتافی کاملتان میں مختلف رمضان بازاروں کادورہ

مشیر صحت حنیف پتافی کاملتان میں مختلف رمضان بازاروں کادورہ

  

ملتان (سٹی رپو رٹر):مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے گزشتہ روز ملتان کے مختلف رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر محمود اور سیکرٹری (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

آرٹی اے رانا محسن بھی انکے  ہمراہ تھے۔حنیف خان پتافی نے پھل،سبزیوں، گوشت اور دیگراشیاء خوردونوش کے سٹالز کا معائنہ کیا، اشیائے ضروریہ کی کوالٹی اور قیمتوں کو چیک کیا،فئیر پرائس شاپ پر ریٹ لسٹ کی پڑتال کی حنیف خان پتافی نے چینی اور آٹے کے سٹالوں کا  معائنہ کیا خریداری کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے بھی گفتگو  کی۔مشیر صحت نے  عوامی مطالبے پر چینی اور آٹے کے کاونٹر بڑھانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ پر 5ارب 50 کروڑ روپے کا ریلیف پیکج دیا ہے۔ریلیف پیکج کے ایک ایک پائی کے ثمرات عوام تک پہنچائی  جارہی  ہیں،مشیر صحت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے  رمضان بازاروں میں بہترین  انتظامات کئے ہیں اور ان رمضان بازاروں میں رعائتی نرخوں پر وافر مقدار میں آٹا موجود ہیں۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -