پی سی جی اے: ٹاسک فورس کمیٹی کاشتکاروں  کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے سرگرم، ملاقاتیں 

پی سی جی اے: ٹاسک فورس کمیٹی کاشتکاروں  کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے سرگرم، ...

  

 ملتان (سٹی رپو رٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 ڈاکٹر جسومل کی تشکیل کردہ ٹاسک فورس کمیٹی نے سپن ول فائبرپرائیویٹ لمیٹڈ، ٹاٹے پور، ضلع ملتان میں محکمہ زراعت و زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم کے ساتھ مل کرزمینداروں کو کپا س کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے آگاہی فراہم کی۔ کاشتکاروں کو 2.5 فیصد سالانہ مارک اپ پر قرضوں کی فراہمی،تصدیق شدہ بیج کی فراہمی،کاٹن کراپ پر پیسٹ اٹیک روکنے کے متعلق تکنیکی معاونت،کسان کارڈ کے ذریعے سبسڈی کے حصول اور کاٹن کراپ کے فروغ کے لیے پی سی جی اے کے وسائل کے با آسانی فراہمی میں بطور سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے متعلق مکمل آگاہی دی گئی۔اس سال محکمہ زراعت پنجاب نے پچھلے سال سے زائد کپاس کی بیجائی کے ہدف کے حصول کی یقین دہانی کروائی ہے اور 6 ملین بیلز کی پیداوار کا ٹارگٹ صوبہ پنجاب کے لیے فکس کیا ہے۔  حالیہ ریٹ اور انٹر نیشنل مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کپاس کے کاشتکاروں کے لیے یہ سیزن منافع بخش ثابت ہو گا۔ پی سی جی اے فیلڈ میں اپنا متحرک کردار ادا کر رہی ہے جس سے کاٹن کے کاشتکار وں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور مکمل آگاہی سے کاشتکار کاٹن کی فصل کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔پی سی جی اے چیئرمین نے کاٹن پیداواری اضلاع میں تمام ممبران سے گذارش ہے کہ کاٹن کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ کاٹن بیجائی کا عمل عروج پرہے۔   محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف کاٹن کراپ کو فوکس کر رہا ہے اور مطلوبہ ہدف کے حصول کے لیے فیلڈ میں متحرک ہے۔تمام جنرز حضرات کاٹن کے فروغ کے لیے اپنا عملی کردار ادا کریں۔ پی سی جی اے، محکمہ زراعت و زرعی ترقیاتی بینک کے کاشتکاروں کو آگاہی پروگرام میں  کثیر تعداد میں کاٹن جنرز اور زرعی کاشتکاروں نے شرکت کی۔

محکمہ زراعت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -