شاہجمال: ڈاکوؤں نے بچے کو گولی ماردی

شاہجمال: ڈاکوؤں نے بچے کو گولی ماردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  شاہجمال(نمائندہ پاکستان)دوران ڈکیتی بچے کو گولی مارنے پر نا معلوم(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
 ڈاکوں،بچھڑے پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کی جھوٹی  اطلاع پر کالر کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔موضع یارا جوئیہ کے رہائشی اللہ دتہ نے بتایا کہ وہ اپنے تیرہ سالہ بیٹے شہباز اور سیف اللہ کے ہمراہ سودا سلف خریدنے کھلنگ شمالی چوک پر گئے گھر واپس جارہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل پر تین ڈاکو آگئے انہیں روک کر موٹر سائیکل انکے حوالے کرنے کو کہا انکار پر پسرم شہباز کو سیدھا فائر مار دیا گولی بائیں سائیڈ پرگردن میں لگی جو کاندھے سے نکل گئی وہ گر گیا میں اسے سنبھالنے لگا تو مسلح ڈاکو فرار ہو گئے،موضع بیٹ مندو کے رہائشی محمد رفیق نے 15پر کال کی کہ ارباب وغیرہ اس کے بچھڑے پر تیل چھڑک کر آگ لگا رہے ہیں پولیس موقع پر پہنچی تو بعد از تحقیق پتہ چلا کہ آگ لگائے جانے کی اطلاع جھوٹی تھی فریقین کے درمیان اراضی کا تنازعہ ہے جس پر کالر اور نامعلوم ڈاکوں کے خلاف مقدمات درج کر لئیے گئے۔
جھوٹی اطلاع