ملتان: معذور، نابینا افراد سے بھی دھوکہ، مالی امداد کا منصوبہ کا غذوں میں ”دفن“ 

ملتان: معذور، نابینا افراد سے بھی دھوکہ، مالی امداد کا منصوبہ کا غذوں میں ...

  

ملتان (سٹی رپو رٹر)محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ زکواۃ(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 و عشرکی جانب سے معذور ونابینا افراد کی ماہانہ مالی امدادکا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا معذور افراد کی جانب سے درخواستیں جمع کروانے کے باوجو د تاحال بھی ماہانہ مالی امداد نہ مل سکی ہے بتایا جاتا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے نابینا افراد کو مالی امداد کی فراہمی کے لئے محکمہ زکوۃ و عشر کو 18 کروڑ روپے مختص کئے تھے جس میں ضلع ملتان کے معذور افراد کی مالی مدد کے لئے محکمہ سوشل ویلفئیر کو 24 لاکھ روپے جاری کئے تھے،سوشل ویلفیئر کی جانب سے معذو ر اور نابینا افراد سے مالی امداد لینے کے لئے درخواستیں جمع کی تھیں جس کے تحت  ہر نابینا فرد کو ہر ماہ 2 ہزار روپے دیئے جانے تھے اس سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ لیبر، محکمہ زکوۃ و عشر او ر ضلعی انتظامیہ کی نمائندوں پر کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے معذور افراد کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواستوں کی جانچ پڑتال کرنی تھی لیکن کئی ماہ گذرنے کے باوجود معذور افراد کو ماہانہ امدادی رقوم جاری نہ ہو سکیں ہیں جس کی وجہ سے معذور افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اس حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے نمائندے نے بتایا ہے کہ حکومت پنجا ب کی ہدایت پر محکمہ زکوٰۃ عشر کے فنڈ ز نے معذور افراد کے لئے فنڈز مختص کئے گئے تھے جس کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے کر درخواستیں بھی جمع کروائی گئی تھیں لیکن نامعلوم وحوہات کی بناکر یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکاہے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -