تھانہ بوہڑ گیٹ:ملزم کاحوالات  میں ہنگامہ، خود کشی کی کوشش

تھانہ بوہڑ گیٹ:ملزم کاحوالات  میں ہنگامہ، خود کشی کی کوشش

  

ملتان (وقا ئع نگار) تھانہ بوہڑ گیٹ کی حوالات میں اقدام قتل (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

کے مقدمہ میں گرفتار ملزم نے اپنے آپکو زخمی کرکے خودکشی کی کوشش کی۔جسکو بروقت قابو کرلیا گیا۔مقامی پولیس ملزم کو طبی امداد دی۔اور خودکشی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے تھانہ بوہڑ گیٹ کی حوالات میں نعمان نامی شخص بند تھا۔جس پر اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے عدالت سے  ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔تاکہ اس سے اسلحہ برآمد کیا جاسکے۔گزشتہ شب ملزم نعمان نے اپنے آپ کو جان بوجھ کر حوالات میں پڑی کھانے کی پلاسٹک پلیٹ کو توڑا۔اور اسکے نوکیلے حصے سے اپنے جسم کے مخلتف حصوں کو زخمی کیا۔زخمی ہوتا دیکھ کر سنتری نے شور مچایا۔اور پولیس نے مذکورہ ملزم کو فورا قابو کیا۔جس کے ہاتھ سے پلاسٹک کی ٹوٹی ہوئی پلیٹ قبضے میں لے لی۔اور اسکو فوری طور پر طبی امداد دلوائی۔بعد ازاں پولیس نے ملزم پر اقدام خودکشی کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔اور مزید ضروری قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

خود کشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -