وزیراعلی مستحق افراد کے قیام وطعام کیلئے  ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، زرتاج گل 

وزیراعلی مستحق افراد کے قیام وطعام کیلئے  ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، زرتاج ...

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں اور سعادتوں کا مہینہ ہے سحری و افطاری کرانے کا اجر بہت زیادہ ہے۔ایمبیسیڈر آف ڈی جی خان نے مفت سحری کا انتظام کرکے مخلوق خدا کی دعاؤں اور آخرت میں کامیابی کا بندوبست کیا ہے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ نوجوانوں کی اس تنظیم کے کام کو شرف قبولیت بخشے انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازی خان میں ایمبیسڈر آف ڈی جی خان کی طرف سے مستحقین میں سحری کیلئے کھانا تقسیم کرتے ہوئے کہی۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار مستحق افراد کے قیام و طعام کے لئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔پناہ گاہ اور لنگر خانوں کے قیام کے ساتھ''کوئی بھوکا نہ سوئے''ماٹو کے تحت وین کے ذریعے مختلف مقامات پر کھانا تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ مخیر افراد بھی آگے آئیں اور حکومت کا دست بازو بنیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما اخوند ہمایوں رضا اور دیگربھی موجود تھے۔

زرتاج گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -