حکومت کی نالائقی سے زراعت تباہ،کاشتکار کہاں جائیں، افتخار خان

حکومت کی نالائقی سے زراعت تباہ،کاشتکار کہاں جائیں، افتخار خان

  

شاہ جمال (نمائندہ پاکستان)زراعت  پاکستان  معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے 80 فیصد سے زائد آبادی اس پیشے سے منسلک ہے۔ پی ٹی آئی (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

حکومت کی نااہلی اور نالائقی  کی وجہ سے تباہ ہوگئی۔ سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 276 سید جمیل شاہ کے ہمراہ یونین کونسل دانڑیں میں مختلف برادریوں کے سربراہوں سے ملاقاتوں اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ شرم کا اور کیا  مقام ہے کہ زرعی  ملک پاکستان اپنی ضروریات کیلئے کپاس، چینی اور گندم بیرون ملک سے درآمد کر رہا ہے۔گندم، چینی اور کپاس کا بیرون ملک سے بیک وقت درآمد ہونا پاکستان کی تاریخ میں انوکھا اور افسوس ناک ترین واقعہ ہے۔ سلیکٹڈ حکومت کے اقتدار میں آتے ہی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے  زراعت کو ناقابل تلافی نقصان ہو چکا ہے۔جہاں موسمی حالات نے فصلوں کو نقصان پہنچایا وہاں پر ٹڈی دل نے تباہی مچائی کسان کی کسی نے دادرسی نہیں کی۔ پاکستان میں کپاس کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد تک گر کر 30 سال کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے۔

افتخار خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -