امریکہ،خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

امریکہ،خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

  

نیویارک(اے پی پی)امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں معمولی اضافہ ہوا جس کی وجہ یورپی اقتصادی بحالی کی رپورٹ ہے،تاہم بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کے باعث اضافہ محدود رہا۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل نرخ 25 سینٹ یعنی 0.4 فیصد بڑھ کر 65.65 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 20 سینٹ یعنی 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 61.63 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

مزید :

کامرس -