جھگڑا: خاتون کی کالا پتھر پی کر خودکشی

جھگڑا: خاتون کی کالا پتھر پی کر خودکشی

  

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)گھریلو ناچاقی پر 26 سالہ خاتون(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 نے بھاری مقدار کالا پتھر پی کر خوکشی کرلی۔تفصیل کے مطابق خانبیلہ کی رہائشی 26 سالہ رابعہ بی بی نے آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں کالا پتھر مشروب میں گھول کر پی لیا حالت تشویشناک ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں ایمرجنسی وارڈ پہنچتے ہی رابعہ بی بی جانبر نہ ہو پائی اور جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑ گئی ڈاکٹروں ہلاکت کی تصدیق کرتے لاش تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کردی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والی ظاہر پیر کی رہائشی 30 سالہ نسرین بی بی نے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلا سپرے پی لیا حالت غیر ہونے پرورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کالا پتھر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -