نشتر ہسپتال:کرونا وارڈز مریضوں سے فل‘ میڈیسن کا بحران شروع

نشتر ہسپتال:کرونا وارڈز مریضوں سے فل‘ میڈیسن کا بحران شروع

  

 ملتان (وقا ئع نگار) نشتر ہسپتال کے وارڈز کورونا مریضوں سے بھر گئے ہیں،عملے شدید کمی کا بھی انکشاف ہوا ہے تفصیل کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک اور مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی سے ملاقات کی اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے بتایا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر نہایت خطرناک ہے اس وقت نشتر ہسپتال کے دس وارڈز کورونا مریضوں سے بھر چکے ہیں جبکہ نئی بھرتیاں نہ ہونے سے طبی عملہ اضافی ڈیوٹیاں دے رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کے لئے ادویات کی شدید قلت ہے جس کے لئے کورونا کے لئے غیر مشروط بجٹ جاری کیا جائے جبکہ نشتر ہسپتال میں دیگر امراض کے ساتھ آنے والے مریض شدید متاثر ہو رہے ہیں حکومت فوری طور پر کورونا مریضوں کے لئے علیحدہ سیٹ اپ بنائے جبکہ نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں کے لئے ریذیڈینشل ٹاور بنایا جائے اس موقع پر صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک اور مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی نے یقین دہانی کروائی کہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے بات کر کے خالی آسامیوں پر بھرتی اور فوریی بجٹ کی فراہمی کی جائے گی جبکہ ملتان میں کورانا علیحدہ سیٹ اپ کے حوالے سے بات کی جائے گی اور وزیر اعلی پنجاب  سے بھی رسک الانس اور ٹاور سمیت تمام مسائل بارے بات چیت کی جائے گی۔مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب حنیف پتافی نے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک  کے ہمراہ گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اس دوران کرونا سمیت دیگر اہم آمورز بارے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین اور ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد محمود بخاری سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ جناب حنیف پتافی نے کرونا مینجمنٹ اور ترقیاتی سکیموں میں پیش رفت کے حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ملتان مین کورونا کی تیسری خطرناک لہرہوگئی،نشتر ہسپتال مالی بحران کا شکار ہو گیا. نشتر ہسپتال نے مخیر حضرات سے کورونا کے مریضوں کی ادویات کے لیے فنڈز کی اپیل کر دی پی۔ ملتان میں کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔۔کورونا کے مریضوں کی بڑی تعداد ملتان نشتر ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔۔نشتر ہسپتال میں مریضوں کے اضافے کے ساتھ ہی مریضوں کو ادویات کی۔فراہمی کا مسئلہ بھی سر اٹھانے لگا۔۔ نشتر حکام کی جانب سے مخیر حضرات سے فنڈز کی۔فراہمی کی اپیل کی گئی ہے جس پر شہریوں کی جانب سے حکومت پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت ادویات کی فراہمی کے دعوے کرتی ہے اور نشتر انتظامیہ کے پاس ادویات خریدنے کے پیسے نہیں ہیں دوسری جانب ایک نجی فاونڈیشن کی جانب سے بھی  نشتر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کے لیے  زکو کی فراہمی کے بینرز  لگا دئیے گیے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ انتظامیہ حکومت سے فنڈز مانگنے کی بجائے مخیرحضرات سے مانگ رہی ہے،انتظامیہ حکومت سے فنڈز منظور کرائے۔

بحران

مزید :

صفحہ اول -