رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ نے عظیم الشان قرآن نازل فرمایا:عبدالقدیر اعوان

رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ نے عظیم الشان قرآن نازل فرمایا:عبدالقدیر اعوان

  

 ُپشاور(سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ کریم نے اپنا ذاتی کلام نازل فرمایا اور وہ اصول و قوانین عطا فرمائے جو اتنے مستحکم اور مساوات پر مبنی ہیں جو رہتی دنیا تک قابل عمل ہیں آج اگر کوئی غیر مسلم بھی ان احکامات پر عمل کرتا ہے تو اسے بھی دنیاوی فائدہ ملتا ہے۔اور اُمت رسول ﷺ کا فرد ہوتے ہوئے انفرادی سطح پر یا قومی سطح پر جہاں بھی ہم نے ان احکامات کو چھوڑا وہاں ہمیں رسوائی اُٹھانی پڑی ان خیالات کا اظہا ر امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ قرآن کریم عظمت والے مہینے میں نصیب ہوا یہ کلام زندگی کے ہر شعبے میں راہنمائی فرماتاہے ذاتی زندگی سے لے کر معاشرتی زندگی کے ہر پہلو کی راہنمائی موجود ہے اقوام سابقہ سے لے کر آپ ﷺ کے زمانہ تک ہر قسم کے حالات اور سوالوں کے جوابات اس کلام میں موجود ہیں آج ہم کھیل تماشہ میں پڑے ہوئے ہیں ذاتی حیثیت میں یا قومی سطح پر آج ہم اعلانات تو کرتے ہیں لیکن ان میں عملی طور پر حقیقت نہیں ہے اس لیے ہمیں نتائج نہیں مل رہے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے قیام کے لیے ان روشن دلائل کی طرف آنا ہوگا جو اللہ کریم نے آپ ﷺ کے ذریعے ہمیں عطا فرمائے ہیں آج اگر کوئی اپنی پسند کے مطابق ان احکامات کا مطلب نکالے گا تو ٹھوکر کھائے گا عظمت رمضان یہ ہے کہ اپنی سوچ سے لے کر ملکی سطح تک ہر کام میں قرآن کریم سامنے رکھ کر فیصلہ لیا جائے اور اس ماہ مبارک میں اجتماعی طور پر اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہوئے اس وبائی مرض سے نجات کے لیے دعا کریں اسی طرح ریاست مدینہ کے دعووں سے نکل کر حقیقی طور پرعمل کریں اگر ایسا نہ کیا تو اللہ کریم ایسی مخلوق پیدا فرما دیں گے جو ان حقائق کو پائے گی اور وہ خوش نصیب ہوں گے جو اللہ کریم کی راہ میں اپنی جانیں نچھاور کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -