بڑھتا ہوا کورونا بحران پوری قوم کیلئے چیلنج ہے، فائق شاہ

بڑھتا ہوا کورونا بحران پوری قوم کیلئے چیلنج ہے، فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ کورونا بحران کی شدت قومی چیلنج ہے، تمام ادارے مل کر منظم قومی بیداری اور عوام کے تحفظ کا حصہ بنیں، جب تک قومی جذبے کے تحت ہنگامی اقدامات نہیں کئے جائیں گے وبا پر قابو نہیں پایا جا سکے گا۔ محمد فائق شاہ نے امن ترقی پارٹی کے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ہر سطح پر عوام کی حفاظت اور رہنمائی جاری رکھیں، انہوں نے کہا کہ علماء کرام نے پہلی لہر کے دوران بہت اہم کردار ادا کیا تھا، ان کی آواز سب سے زیادہ موثر ہے، علماء، میڈیا اور حکومتی ادارے مل کر جدوجہد کریں تاکہ مہنگائی اور غربت کے مارے عوام مشکلات کا شکار نہ ہوں، زندگی اللہ کی نعمت ہے اس کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے، قرنطینہ سینٹرز اور آکسیجن کی فراہمی ہر جگہ یقینی بنائی جائے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ سیاست اور مفادات سے بالاتر ہو کر چاروں صوبوں کی حکومتیں اور ادارے اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں، انہوں نے ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے پر بھی زور دیا اور پاک فوج کی خدمات کی تعریف کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -