تخت،بھائی،مسجد کے اندر تکرار پر فائرنگ،10سالہ لڑکا جاں بحق، 3زخمی

تخت،بھائی،مسجد کے اندر تکرار پر فائرنگ،10سالہ لڑکا جاں بحق، 3زخمی

  

 تخت بھائی (نمائندہ پاکستان)تخت بھائی کے علاقہ شکر مورو روزی بند میں مسجد کے اندر زبانی تکرار کے بعد دو فریقین کے درمیان محلے کے اندر فائرنگ۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے 3 افراد شدیدزخمی۔ جن میں 10 سالہ احمد ایم ایم سی مردان میں دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جہاں زخمیوں میں 65 سالہ صالح محمد اور 35 سالہ میر اکبر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے فوری طور پر ایم ایم سی مردان منتقل کردیا گیا۔جہاں پر زخمی میر اکبر نے کیجولٹی میں پولیس کو  اپنے رپورٹ میں مخالف فریق افسرعلی، رشید علی ولد ماہم سعید اور ان کے چچا زاد بھائیوں جاوید ولد سعود، زاہد،امتیاز ولد شیر محمد سکنہ روزی بند شکر مورو کے خلاف دعویداری کردی۔ تخت بھائی پولیس نے اس کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف 302/324 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -