کورونا پر قابو پانے کیلئے علماء کرام اور تاجر عوام کو اعتماد میں لیں:چیف سیکرٹری

کورونا پر قابو پانے کیلئے علماء کرام اور تاجر عوام کو اعتماد میں لیں:چیف ...

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور آئی جی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے زیر صدارت کورونا کی تیسری لہر کے حوالے سے ان کے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ہوم، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، صوبے کے تمام کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور دوسرے اعلیٰ سرکاری عہدیدارموجود تھے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ ملک خاص کر خیبرپختونخوا میں کورونا کے بڑھتے اموات سے خصو صی پلاننگ کی ضرورت ہے، کورونا کا تیسرا لہر زیادہ تشویشناک ثابت ہورہا ہے جس سے نمٹنے کے لئے این سی او سی کے فیصلوں پر سختی سے عمل کرنے پڑے گا اور اس سلسلے میں نرمی یا کوتاہی زیادہ اموات کی سبب بن سکتی ہے اور جن علاقوں میں کورونا مثبت کیسز پانچ فیصد سے زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے بند رہیں گے اوراس سلسلے میں درس و تدریس کے لئے آن لائن کلاسز پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پبلک پرائیویٹ دفاتر صوبح 09بجے 02بجے دوپہر تک کھلے رہیں گے اودفاتر میں عملہ پچاس فی صد کم کرکے گھر سے دفتری کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اور پرائیوٹ ادارے ماسک کی استعمال کو یقینی بنائیں اور جن علاقوں میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں وہاں لازمی لاک ڈاؤن نافذ کی جائے اور صوبے بھر میں بازار اور مارکیٹس شام 06بندہوں گے جبکہ 06بجے تک پابندی کا اطلاق میڈیل سٹورز، تندور، پٹرول پمپس اور ہوٹلز کی ٹیک اووے پر نہیں ہو گی اور اسی طرح ہوٹلوں میں ان ڈوراور آوٹ ڈور سروسز پر مکمل پابندی ہو گی صرف ٹیک اووے کی اجازت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ہفتہ اور اتوار کے لئے بازار اور دیگر معاشی سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی ہو گی جبکہ یہ دو دن میڈیکل سٹورز سروسز، بیکری، کریانہ، دودھ، گوشت، فروٹس اور سبزی کی دکانیں بشمول پٹرول پمپس مستثنیٰ ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں مزارات اور سنیماگھربند رہیں گے جبکہ پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی ہو گا۔ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لئے علمائے کرام اور تاجربرادری عوام کو اعتماد میں لیں کیونکہ عوام کی تعاون سے کورونا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ رمضان المبارک میں عبادات کے دوران عوام کو ایس او پیز پر عمل درآمدکی تاکیدکریں تاکہ کورورنا مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام پبلک پارکس، شادی ہال پر17مئی 2021تک مکمل پابندی لگا د ی گئی ہے۔آئی جی ڈاکٹر ثناء اللہ نے اس موقع پرکہا کہ  پولیس آفیسرز انتظامیہ سے مل کر کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے عملی اقدامات کریں اور عوام کی تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت پر دکانیں او رمارکیٹس بند کرنے سمیت جہاں پبلک ہجوم اکٹھا ہو ختم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -