نوشہرہ،کورونا کی صورتحال تشویشناک،عوام لاپرواہی کے مرتکب

نوشہرہ،کورونا کی صورتحال تشویشناک،عوام لاپرواہی کے مرتکب

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ میں عوام کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پنجے گاڑ لیے۔ مہلک وبا کورونا سے بچے بھی محفوظ نہیں رہے۔۔قاضی میڈیکل کمپلیکس میں لائے گئے نو بچوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوگئی۔۔متاثرہ بچوں میں سب سے کم عمر ایک سال اور باقی دس سال تک کے بچے شامل ہیں۔  رابطہ کرنے پر۔ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد احمد خان نے کہا ہے کے قاضی میڈیکل کمپلیکس میں کرونا وائرس میں نو بچے زیر علاج انہوں نے کہا کے کورونا کی تیسر ی لہر انتہائی خطرناک ہے عوام کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں میڈیکل کمپلیکس سپتال میں فعال کیسز کی موجودہ تعداد 70 ہیں۔۔جبکہ موجودہ فعال کیسز میں 9 بچے بھی شامل  ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریض کورونا سے ڈرے نہیں بلکہ کورونا سے لڑنا ہے اس لئے عوام پر ہجوم جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں، ماسک کا استعمال کریں اور ہاتھ و گلے ملنے سے گریز کریں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -