وزیراعلیٰ کے مشیر شفیع اللہ خان کا چکدرہ میں قائم سستا بازار کا دورہ
چکدرہ (تحصیل رپورٹر )وزیراعلیٰ کے مشیر شفیع اللہ خان کا چکدرہ میں قائم سستا بازار کا دورہ،انہوں نے اشیائے خودنوش کے سٹالزکامعائنہ کیا، ایم این اے سید محبوب شاہ،ڈپٹی کمشنر لوئردیرعون حیدرگوندل بھی اس موقع پر موجود تھے،اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے مشیر شفیع اللہ خان نے کہاکہ ماہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف دینے کی غرض سے سستا بازاریں قائم کی گئی ہیں جہاں شہریوں کودستیاب غذائی اشیاء سستے داموں ملتی ہیں اور چیک اینڈ بیلنس کا باقاعدہ میکنزم موجود ہے،انہوں نے کہاکہ شہریوں کو زندگی کے تمام شعبوں میں ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، شہریوں نے رعایتی نرخ پر سرکاری آٹے کا کوٹہ کم کرنے کی شکایت کرتے ہوئے کوٹہ بڑھانے اور اسے یونین کونسلزمیں مقامی سطح پر تقسیم کرنے کا مطالبہ کیاجس پر شفیع اللہ خان نے معاملہ وزیراعلیٰ کے سامنے رکھ اس کاحل نکالنے کی یقین دہانی کرائی، اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر آدینزئی سید محمد عبداللہ نے وزیراعلیٰ کے مشیرشفیع اللہ خان،ایم این اے سید محبوب شاہ اور ڈی سی لوئر دیر عون حیدر گوندل کو چکدرہ میں قائم رمضان سستا بازار بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سستا بازار کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔