تخت بھائی اورگردونواح میں کورونا بدستور بے قابو
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تخت بھائی گرد نواح میں کرونا وائرس بے قابو کرونا سے تحصیل تخت بھائی میں مزید 34افراد متاثر ہو گئے متاثرہ افراد کی تعداد 434تک پہنچ چکی ہے لیکن اس کے باوجود کوئی بھی شہری ایس او پیز پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں کرونا وارڈ کے انچارج ڈاکٹر سید قاسم شاہ نے تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا کی تیسری لہر انتہائی تشویشناک ہے اور بہت تیزی کے ساتھ پھیلنے لگا ہے اگر عوام نے ایس او پیز کو اسی طرح نظر انداز کیا تو وہ دن دور نہیں کہ تمام بڑے شہروں کو مکمل طور پر لاک ڈاون سے بند ہوجانے کا خدشہ ہے اور کرونا کے مریضوں کو سنبھال کرنا مشکل ہو جائے گا کرونا وائرس کی تیسری لہر بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور دو دنوں کے دوران کرونا سے مزید 34افراد متاثر ہو گئے جن میں 45سالہ مسماۃ فہمیدہ بیگم 70سالہ غلام صافی 46سالہ حمید اللہ خان40سالہ گل زیب خان 40سالہ مسماۃ جمشید بی بی 70سالہ مسماۃ سمینہ بی بی 46سالہ زوجہ رحمان سید 13سالہ شہباز خان 63سالہ سید محمد خان 33سالہ اشرف علی خان 52سالہ شاہ گل خان 43سالہ عطاء الحق 33سالہ سدیس خان 38سالہ مسماۃ راحت ناز 30سالہ انور اللہ خان 37سالہ جہان زیب خان 34سالہ اسد مسیح 60سالہ والدہ مذمل خان 59سالہ مسماۃ زبیدہ بی بی 46سالہ محمد امین خان 28سالہ عدنان خان 45سالہ مسماۃ یاسمین یونس 33سالہ توصیف احمد 26سالہ مسماۃ شمع بی بی 29سالہ الطاف علی خان 56سالہ محمد ایاز خان 71سالہ مسماۃ ریشم بی بی 48سالہ عبد الروف خان 38سالہ کمال الدین 80سالہ گل محمد 50سالہ شیر بہاد خان 52سالہ مسماۃ نرگس بی بی اور48سالہ فواد خان شامل ہیں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد434تک پہنچ چکی ہے کرونا کی تیسری لہر نے تحصیل تخت بھائی انت مچا دی ہے تخت بھائی ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر سید قاسم شاہ نے تخت بھائی اور گرد نواح میں کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی کیسوں میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے اور کرونا کے مریضوں میں روز بروز اضافہ خطرناک ہو چکا ہے خدا را عوام ایس او پیز پر عمل کرنا یقینی بنایں اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بچانے کے لئے سینی ٹائزر اور ماسک کا استعمال کریں اپنے زندگی کے ساتھ دوسری کی زندگی بھی بچا یا جائے