تخت بھائی،سمارٹ لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی پر درجنوں دکاندار گرفتار

تخت بھائی،سمارٹ لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی پر درجنوں دکاندار گرفتار

  

 تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)  اسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم نے ہفتے کے روز کرونا ایس او پیز اور سمارٹ لاک ڈاون کے خلاف ورزی کرنے پر درجنوں دوکانداروں کو گرفتار کر کے بھاری جرمانہ کئے گئے اور وارننگ دی کہ اگر تاجر برادری نے حکومت کے احکامات کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی تو انتظامیہ ایسے افراد سے اہنی ہاتھوں سے نمٹ لیں گے انہوں نے تاجروں اور عام شہریوں سے اپیل کی کہ کرونا وباء بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہیں اور ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اپنے زندگی کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی محفوظ بنالیں کوئی بھی شہری بغیر ماسک گھروں سے باہر نہ نکلیں اور تمام تاجر برادری ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنایں ہفتہ کے روز اسٹنٹ کمشنر تخت بھائی آنیلہ فہیم نے تخت بھائی کے مختلف بازاروں مینا بازار مین ملاکنڈ روڈ تنگ بازار رشید مارکیٹ کوٹ روڈ فضل اباد اور دیگر علاقوں کا دورہ کرکے سمارٹ لاک ڈاون اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے درجنوں دوکانداروں اور عام شہریوں کو ماسک نہ لگانے کی جرم میں گرفتار کرکے بھاری جرمانہ کئے گئے اور کہا کہ اگر تاجر برادری اور عام شہریوں نے ایس او پیز پر عمل درامد کو یقینی نہ بنایا گیا تو کرونا وباء جس تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہیں تو پھر کرونا کو کنٹرول کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہو گی انہوں نے تمام دوکانداروں سے اپیل کی کہ اپنے دوکانوں میں ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال کو یقینی بنایں اور اپنے زندگی کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی محفوظ بنایں اور ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو انتظامیہ ایسے افراد کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹنا جانتا ہے اور ایس او پیز کو نظر انداز کرنے والوں کو عید جیل میں گزارنا پڑے گا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -