حکومت ناموس رسالت کے مسئلے کو متنازعہ بنا رہی ہے،عنایت علی شاہ 

حکومت ناموس رسالت کے مسئلے کو متنازعہ بنا رہی ہے،عنایت علی شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)حکومت ناموس رسالت کے مسئلے کو متنازعہ بنا رہی ہے۔ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویداروں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کو روایتی نااہلی کی وجہ سے مضحکہ خیز بنا دیا۔ناموس رسالت جیسے اہم ایشو حالیہ فسادات کے بعد اس اہم اجلاس کے موقع پر حکومت کی غیر سنجیدگی قابل افسوس ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن)برطانیہ کے سرگرم کارکن واوورسیز پاکستانی ایسوسی ایشن کے رہنماء سید عنایت علی شاہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ناموس رسالتؐ پر سیاست کر کے قوم کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش کی ہے لیکن یہ کوشش بھی ناکام ہو گی۔ناموس رسالت پر پوری قوم متفق ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کر کے بیرونی آقاؤں کو خوش کیا۔حکمرانوں میں کوئی بھی مسئلہ سنجیدگی اور ذمہ داری سے حل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں۔ناموس رسالت پر قرارداد نہیں لائی گئی اور اجلاس میں کسی حکومتی وزیر نے شرکت نہیں کی اور اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیاگیا۔