انڈونیشین نیوی نے لاپتہ آبدوز ڈوبنے کا خدشہ ظاہرکردیا

انڈونیشین نیوی نے لاپتہ آبدوز ڈوبنے کا خدشہ ظاہرکردیا

  

  جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشین بحریہ کے سربراہ نے گذشتہ دنوں لاپتہ ہونے والی آبدوز کے ڈوبنے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ڈوبنے کے مقام سے ملبہ ملاہے۔انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کا کہناہے کہ لاپتہ آبدوز کے آخری معلوم مقام سے ملبہ ملا ہے جو کہ ممکنہ طورپر لاپتہ آبدوز کا ہوسکتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسکینرز کے مطابق آبدوزسمندر میں تقریبا 850 میٹرگہرائی میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک آبدوزپر بیرونی دباؤ نہ ہو یا اس کے تارپیڈو لانچر کو نقصان نہ پہنچا ہو، تو یہ ملبہ نہیں مل سکتاتھا۔انڈونیشین نیول چیف نے مزیدکہا کہ آبدوز میں سوار تمام 53 افراد کے لیے آکسیجن ختم ہوچکی تھی۔خیال رہے کہ 21 اپریل کو انڈونیشیاکے جزیرے بالی کے قریب بحریہ کی آبدوز لاپتاہوگئی تھی، آبدوز میں عملے کے 53 افراد موجود تھے۔

 آبدوز 

مزید :

صفحہ اول -