پولیس نے ابصار عالم پر حملے سے کچھ دیر پہلے کی ویڈیو حاصل کرلی

پولیس نے ابصار عالم پر حملے سے کچھ دیر پہلے کی ویڈیو حاصل کرلی

  

 اسلا آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیئرصحافی اور پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سابق چیئرمین ابصارعالم پر قاتلانہ حملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ابصار عالم پر حملے کے وقت کی ویڈیو حاصل کرلی جبکہ جیو نیوز کو بھی ابصار عالم پر حملیسے متعلق ویڈیو موصول ہوگئی ہے۔ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابصارعالم پرحملہ کرنے والا اکیلانہیں تھا، ایک ساتھی بھی پارک میں موجود تھا، حملے کے وقت پارک کے باہر ایک کالی کاربھی ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔ویڈیو میں حملہ آور کریم کلر جبکہ اس کا ساتھی کالے کپڑوں میں ملبوس نظر آرہے ہیں  جبکہ ویڈیو میں حملہ آورکو اپنے ساتھی کے ہمراہ پارک میں چہل قدمی کرتے دیکھے جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے حملہ آورنے اپنے ساتھی سے ہاتھ بھی ملایا۔پولیس حملہ آور اورپارک کے باہر موجود کالے شیشوں والی گاڑی کی تلاش میں ہے جبکہ ابصار عالم اور عینی شاہدین حملہ آور کو شناخت کرچکے ہیں۔

 ابصار عالم

مزید :

صفحہ اول -