کراچی میں گرمی کا سلسلہ آئندہ دو روز برقرار رہے گا،محکمہ موسمیات

   کراچی میں گرمی کا سلسلہ آئندہ دو روز برقرار رہے گا،محکمہ موسمیات

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کا سلسلہ آئندہ دو روز برقرار رہے گا، اتوار اور پیر کو بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔شدید گرمی کی وجہ سے روزہ داروں کو پریشانی کا سامنا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر مت نکلیں، سر اور جسم کے دیگر حصوں کو ڈھانپ کر باہر جائیں، مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات

مزید :

صفحہ اول -