اقوام عالم تنازعات کے حل کیلئے اقوام متحدہ کے کردار کیلئے پر امید ہیں:پاکستان

اقوام عالم تنازعات کے حل کیلئے اقوام متحدہ کے کردار کیلئے پر امید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(آئی این پی)  اقوام عالم  تنازعات کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے کردار ادا کرنے کیلئے پرامید ہیں، پاکستان بین الاقوامی اور علاقائی امن و سلامتی، پائیدار ترقی، بنیادی انسانی حقوق  کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، بین الاقوامی یوم کثیرالجہتی اور سفارت کاری برائے   امن کے  عالمی دن کے موقع پر  دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان،اقوام متحدہ کے پرامن اور خوشحال عالمی نظام کو فروغ دینے میں مرکزی کردار کا حامی  ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ، بطور نمائندہ بین الاقوامی تنظیم کثیر جہتی عالمی مسائل کو حل کرنے کا بنیادی پلیٹ فارم ہے،اس عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے چارٹر، اس کے مقاصد اور اصولوں کو برقرار رکھنے کے ہمارے اجتماعی عزم کی تجدید کرنا چاہئے،  تنازعات کے پرامن اور  منصفانہ حل کے لئے، بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی کے لئے پوری دنیا کی نظریں  اقوام متحدہ کے فیصلوں کی منتظر ہیں، غیر ملکی قبضے میں رہنے والے افراد،  بالخصوص  اقوام متحدہ سے  توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں،کثیرالجہتی اور بین الاقوامی تعاون کی اقدار کا تحفظ، جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور پائیدار ترقی کے لئے 2030تک کا ایجنڈہ بھی  ہے، قواعد پر مبنی نظام کو فروغ دینے کے لئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو آج جن پیچیدہ چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے  ان سے نمٹنے کیلئے کوکثیرالجہتی کو بڑھانے کی ضرورت  ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ پا کستان اقوام متحدہ اور اس سے وابستہ تمام اداروں میں شراکت دار ہے۔ پاکستان بین الاقوامی اور علاقائی امن و سلامتی، پائیدار ترقی، بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
پکستان

مزید :

صفحہ اول -