ریلوے کا عید الفطر پر 14سپیشل ٹرینیں چلانے کافیصلہ 

  ریلوے کا عید الفطر پر 14سپیشل ٹرینیں چلانے کافیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آن لائن) ریلوے نے عید الفطر پر عید کی خوشیاں اپنے پیاروں سے منانے کیلئے خصوصی عید ٹرینیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ 12 سے 14سپیشل عید ٹرینیں چلائی جائیں گی، کراچی 8، کوئٹہ 2، ملتان 2، ٹرینیں، راولپنڈی سے لاہور کیلئے بھی خصوصی ٹرین ہو گی جبکہ پاکستان بھر میں چلنے والی تمام ریل گاڑیوں پر ایک سے دو اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی۔20 رمضان کو سپیشل عید ٹرینوں کا شیڈول، طریقہ کار، ایس او پی کا اعلان کر دیا جائے گا۔
سپیشل ٹرینیں 

مزید :

صفحہ اول -