امریکا موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف پاکستانی کوششوں کامعترف، شیلا جیکسن

امریکا موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف پاکستانی کوششوں کامعترف، شیلا جیکسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آئی این پی) امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے موسمیاتی تبدیلی پرعالمی کانفرنس میں پاکستان کی شرکت پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا امریکا موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف پاکستانی کوششوں کامعترف ہے۔ شیلا جیکسن لی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2023تک اربوں درخت لگانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، پاکستان کا اربوں درخت لگانے کاعزم دنیا کیلئے ایک چیلنج اور مثال ثابت ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف پاکستانی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پاکستانی اقدامات کوسراہنے پر مشیربرائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کامقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
شیلا جیکسن

مزید :

صفحہ اول -