لاک ڈاؤن نہ لگانا حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے،طالب ندیم لاشاری

لاک ڈاؤن نہ لگانا حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے،طالب ندیم لاشاری

  

  بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہ کر کے حکومت مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس وقت ملک کے ہر گھر میں کرونا کی وباء موجود ہے مگر نہ تو مطلوبہ مقدار میں ٹیسٹ ہو رہے ہیں اور نہ ہی ویکسین کی درآمد پر کوئی توجہ ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ طالب ندیم لاشاری نے ایک پریس بریفنگ میں کیا انہوں نے کیا کہ حکومت اپنی ذمہ داری کا احساس کرے کیونکہ زندگی کا وجود رہے گا تو معیشت اور معاشرت قائم رہے گی۔

 نیازی سرکار کرونا کو اپنی غیر سنجیدگی کی وجہ سے باقی ملکی معاملات کی طرح محض بیان بازی سے حل کرنا چاہتی ہے جبکہ اس خطرناک وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے دیگر عہدیداران ضلعی انفارمیشن سیکریٹری ملک رستم،صدر وومن ونگ صفورا علی سید جنرل سیکریٹری مس فرحین زاہداور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -