سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

 سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورونا کیسز میں اضافے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمد پر سفری پابندیاں 30 اپریل تک نافذ العمل رہیں گی۔سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری نوٹیفکیشن این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس فہرست میں جنوبی افریقہ، برزایل، زمبابوے اور بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔ سی کیٹیگری ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کے این او سی سے مشروط قرار دی گئی ہے۔ان ممالک میں موجود پاکستانی نائیکوپ، پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی کی آمد پر بھی پابندی برقرار ہے۔ سفری پابندیوں پر نظر ثانی 28 اپریل کو این سی او سی اجلاس میں کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -