گھر میں چوری، واردات کا ڈراپ سین، سابقہ گھریلو ملازمہ چور نکلی

 گھر میں چوری، واردات کا ڈراپ سین، سابقہ گھریلو ملازمہ چور نکلی

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)تھانہ روات پولیس کی اہم کاروائی،نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشی عبد الرحمان نامی شہری کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف 4 روز قبل مقدمہ درج کیا گیا،ایس ایچ او روات کی زیرنگرانی سب انسپکٹر ناصر خان اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے واردات میں ملوث ملزمہ مشال آزاد کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،گرفتار ملزمہ سے  5 لاکھ 85 ہزار روپے، 3 تولے طلائی زیورات، 01 لیپ ٹاپ اور دیگر گھریلو سامان برآمد ہوا، ملزمہ نے گھر کی ریکی کر کے گھر والوں کی عدم موجودگی میں واردات کا انکشاف کیا، ایس ڈی پی اوصدرسرکل کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمہ سے ساتھیوں و سہولت کاروں کے متعلق معلومات حاصل کرکے انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا،سی پی او محمد احسن یونس نے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزمہ کی گرفتاری  پرایس پی صدر، اے ایس پی، ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

مزید :

صفحہ آخر -