کراچی میں موسم مزید گرم  اور خشک رہنے کا امکان 

کراچی میں موسم مزید گرم  اور خشک رہنے کا امکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں  آئندہ 2 دن کے دوران موسم مزید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار بھی درجہ حرارت 38 سے40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیر کو موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔پیر کو کراچی کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -