کوئٹہ دہشتگردی واقعہ میں ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں: ریاض سرگانہ

کوئٹہ دہشتگردی واقعہ میں ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں: ریاض سرگانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرمحل(نمائندہ خصوصی +نمائندہ پاکستان) فیڈرل کوآرڈینٹر قومی کمیشن برائے انسانی حقوق مہر محمد ریاض سرگانہ نے کہا ہے کہ  حالیہ کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ میں ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں سابقہ ادوار میں ہونے والی دہشت گردی کی تمام کاروائیوں اورسرگرمیوں کے تانے بانے بھارت سے ہی ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کو فروغ دے کر ہماری معیشت اورخطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔کوئٹہ اور قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرنے کیلئے ہماری سیکیورٹی فورسز اور سول سوسائٹی کے افراد نے جو قربانیاں پیش کی ہیں انہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔موجودہ حالات میں بھارتی حکومت اور خفیہ ایجنسیاں کورونا جیسی وباء سے نبردآزماء ہونے کے لئے منصوبہ بندی کریں تاکہ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

دہشت گردی کے واقعات کروانے سے ہماری فوج اور قوم کے حوصلے کبھی بھی متززل نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد اور نت نئے مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی نریندر مودی حکومت کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -