پیر محل: آتشزدگی سے 5ایکڑ  گندم کی فصل جل کر خاکستر

پیر محل: آتشزدگی سے 5ایکڑ  گندم کی فصل جل کر خاکستر

  

پیرمحل(نمائندہ خصوصی +نمائندہ پاکستان) آگ لگنے سے گندم کی فصل جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی۔تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی کے گاؤں 753گ ب کے زمیندار محمد ابراہیم میؤکی کاشت فصل گندم میں اچانک آگ لگنے سے 5ایکڑ پر کھڑی گندم کی تیار فصل جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مذکورہ گاؤں اور قریبی دیہات کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی مگر ہوا تیز چلنے کی وجہ سے تمام فصل جل گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -