چین سے کورونا ویکسین لیکر 2 طیارے پاکستان پہنچ گئے

چین سے کورونا ویکسین لیکر 2 طیارے پاکستان پہنچ گئے
 چین سے کورونا ویکسین لیکر 2 طیارے پاکستان پہنچ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا ویکسین لیکر پی آئی اے کے دو طیارے چین سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی اے آ ر وائے کے مطابق3 پروازوں سے مجموعی طور پر ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لائیں جائیں گی۔چین سے پی آئی اے کی تیسری پرواز ویکسین لے کر اتوار کی صبح 10 بجے تک ایئرپورٹ پہنچے گی۔ خصوصی طیارے پر ویکسین کی لوڈنگ کا کام جاری ہے۔ چین سے مجموعی طور پر 10 لاکھ سائنوفارم کی خوراکیں لانے کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جارہے ہیں۔

مزید :

قومی -