کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، پشاور میں اتنی گرفتاریاں کہ کسی کو یقین نہ آئے

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، پشاور میں اتنی گرفتاریاں کہ کسی کو یقین نہ ...
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، پشاور میں اتنی گرفتاریاں کہ کسی کو یقین نہ آئے

  

پشاور(ویب ڈیسک)  ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور  پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کورونا ایس او  پیز کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں کر کے 200 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

جیونیوز کے ذرائع کے مطابق  پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور فوج کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی  پر  پشاور کے یونیورسٹی روڈ پر 16 اور صدر میں 12 دکانیں سیل کر دیں۔ دوسری جانب پولیس نے لاؤڈ  اسپیکرز کے ذریعے شہریوں سے کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

 اسسٹنٹ کمشنر  ڈاکٹر احتشام الحق نے   بتایا کہ کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے  مگر شہری مسلسل ایس او  پیز کی خلاف ورزیاں کر  رہے ہیں،  ہماری کوشش ہے کہ شہر کو  بند کرنے کی طرف نا جایا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 200 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر مردان میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر  تین پلازے  جبکہ گلبرگ لاہور میں پانچ سیلون سیل کر دیے گئے، کامونکی میں دو  فوڈ پوائنٹس اور  تین بڑے ہوٹلوں کو جرمانے کیے گئے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -