کوروناکی آڑمیں سیاسی تنقیدمناسب نہیں،وزیرصحت یاسمین راشد

کوروناکی آڑمیں سیاسی تنقیدمناسب نہیں،وزیرصحت یاسمین راشد
کوروناکی آڑمیں سیاسی تنقیدمناسب نہیں،وزیرصحت یاسمین راشد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی آڑ میں سیاسی تنقید مناسب نہیں ہے، بلاول بھٹو کے بیان پر افسوس ہوا۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوروناویکسی نیشن سب سے زیادہ ہورہی ہے اور اس وقت آکسیجن فراہمی کی صورتحال بھی بہترہے،پورے پنجاب کا انفیکٹیویٹی ریٹ 12 فیصد ہے،پورے صوبہ میں 2ہفتے کے دوران200وینٹی لیٹرزکااضافہ کیاہے۔ گوجرانوالہ میں88فیصدلاہورمیں89فیصداورراولپنڈی میں38فیصدوینٹی لیٹرززیراستعمال ہیں۔ اب تک 9لاکھ 34ہزارسے زائدشہریوں کوویکسین لگائی جا چکی ہے جن میں سے 1600لوگوں کوگھرپرجاکرویکسی نیشن کی ہے۔

اعدادو شمار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 24گھنٹوں کے دوران لاہورمیں19فیصدراولپنڈی میں 10فیصد کیسز بڑھیں ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہورمیں مثبت کیسزکی شرح 19فیصداورفیصل آبادمیں27فیصدہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں میں 67افرادکوروناسے جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے لاہورمیں28اموات ہوئیں ہیں۔

مزید :

قومی -