وفاقی وزیر فواد چوہدری کا پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے حوالے سے پیغام جاری

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے حوالے سے پیغام جاری
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے حوالے سے پیغام جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے 25ویں یوم تاسیس کے موقع پر اہم پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے عوام کی سیاست اور سیاستدانوں پر امید کا استعارہ ہے ۔عمران خان کی جدوجہد ایک ایسے سماج کی ہے جہاں طاقتور اور کمزور پر قانون کا نفاذ یکساں ہو۔ یہ تحریک ابھی جاری ہے اور انشاللہ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا۔

وفاقی وزیر کی جانب سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -