سعودی عرب میں تعینات ہونیوالے سفیرِ پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سعودی عرب پہنچ گئے

سعودی عرب میں تعینات ہونیوالے سفیرِ پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر ...
سعودی عرب میں تعینات ہونیوالے سفیرِ پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سعودی عرب پہنچ گئے

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں تعینات ہونے والے نئے سفیرِ پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سعودی عرب پہنچ گئے.

سعودی عرب میں تعینات ہونے والے پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سعودی عرب پہنچ گئے ائیر پورٹ پر سبکدوش ہونے والے سفیر راجہ علی اعجاز، نائب سفیر ذیشان احمد، ملٹری اتاشی بریگیڈیئر راجہ ہارون اور دیگر سفارتی افسران نے ان کا استقبال کیا اور انہیں سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

 نئے سفیر جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کی جانب سے سفارتی افسران کا شکریہ ادا کیا گیا.

مزید :

تارکین پاکستان -