کپل شرما شو کی اداکارہ سمونا چکراورتی کی پراسرار شخص کیساتھ تصاویر وائرل، مداح سوچوں میں گم
نئی دلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دی کپل شرما شو کی اداکارہ سمونا چکراورتی جو ان دنوں چھٹیوں پر اور خوبصورت جزیرہ انڈمان کی سیر پر ہیں نے اپنی تصویر مداحوں سے شیئر کی جس میں وہ ایک پراسرار شخص کے ساتھ ہیں انتہائی خوشگوار موڈ میں ہیں، یہ تصویر تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے ۔
View this post on Instagram
زی نیوز کے مطابق اس سے قبل کہ آپ اس شخص سے متعلق کچھ سوچیں آپ کو بتا دیں کہ یہ پراسرار شخص سمونا چکراورتی کا دوست ہے جو انہیں ہیولاک جزیرے میں اتفاقاً مل گیا اور ایک خوشگوار سرپرائز دیا ۔
View this post on Instagram
اس شخص کا نام موہت مڈھا ہے اور اس کے انسٹاگرام کے مطابق وہ جنگلی حیات اور سیاحت سے متعلق دلچسپی رکھتا ہے ۔
View this post on Instagram